Friday, March 29, 2024

لاہور میں ملتان روڈ پر فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا واقعہ، لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

لاہور میں ملتان روڈ پر فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا واقعہ، لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
October 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں ملتان روڈ پر فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے واقعے میں گلشن اقبال پولیس نے اپنی مدعیت میں لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر فیکٹری مالک مختار، مینجر شبیر حسین اور انتظامیہ کے خلاف درج کی گئی۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی۔ دھماکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کے دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بوائلر پھٹنے سے دھماکہ ہوا اور پوری فیکٹری میں آگ پھیل گئی تھی جس میں 33 سالہ راہ گیر یاسین جاں بحِق جبکہ فیکٹری مینیجر شبیر شدید زخمی ہو گیا تھا۔ ریسکیوٹیموں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تھا۔ بوائلر پھٹنے سے قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا

وزیراعلی عثمان بزدار نے فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری لیبر سے رپورٹ طلب کی تھی۔