ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے قومی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
دبئی (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے قومی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ نے187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ کے روسی ویندر ڈوسن نے 51 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو جیت دلوائی۔ جنوبی افریقہ نے وان ڈر ڈوسن کی سنچری کی بدولت ہدف حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ کے وین در دسن نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں آصف علی 32 ، شعیب ملک 28، محمد رضوان 19، کپتان بابر اعظم 15 رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کیگیسو رباڈا نے 3 ،کیشو مہاراج اور انرچ نورتجے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔