Tuesday, March 19, 2024

ہنگو کے علاقے ٹل میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید

ہنگو کے علاقے ٹل میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید
October 20, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) ہنگو کے علاقے ٹل میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی وقاص شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی وقاص نے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔