Friday, March 29, 2024

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ، قیمت 173 روپے 15 پیسے ہو گئی

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ، قیمت 173 روپے 15 پیسے ہو گئی
October 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان نہ تھم سکی۔ انٹربینک میں ڈالر آج مزید مہنگا ہو گیا۔ قیمت 37 پیسے اضافے کے ساتھ 173 روپے 15 پیسے ہو گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے ڈالر کی قیمت میں استحکام کے لیے سخت اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 75سینٹ اضافہ ہوا جس سے فی بیرل قیمت 85 اعشاریہ 08 ڈالر ہو گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت 52 سینٹ بڑھ گئی ۔ امریکی خام تیل 82 اعشاریہ 96 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔