Tuesday, April 16, 2024

بھارتی فورسز کی شوپیاں میں کارروائی، 2 کشمیری شہید

بھارتی فورسز کی شوپیاں میں کارروائی، 2 کشمیری شہید
October 20, 2021 ویب ڈیسک

سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بربریت نہ رک سکی۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں آج مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن اور محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔

اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔