Tuesday, March 19, 2024

وزیراعلی پنجاب کا لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ کیا

وزیراعلی پنجاب کا لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ کیا
October 20, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

عثمان بزدار اسٹاف افسر، سکیورٹی آفیسر اور آفیشل فوٹوگرافر و کیمرہ مین کو بھی ساتھ لے کر نہ گئے۔ خود گاڑی ڈرائیو کی اور اکیلے ہی بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج،آرٹس اینڈ کلچر میں ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کے مختلف شعبے دیکھے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو پر سامعین سے لائیو کالز پر  گفتگو بھی کی۔