Wednesday, May 8, 2024

ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہیں، مریم نواز

ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہیں، مریم نواز
October 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا مہنگائی سے تنگ والدین بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہیں، لیکن ملک کا حکمران اس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے جس کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا۔

مریم نواز نے مزید لکھا کیا کوئی شخص ایسا بےحس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟