Friday, March 29, 2024

نوجوان نسل کو نبی کریمﷺ کی سیرت کا علم ہونا چاہئے، وزیراعظم عمران خان

نوجوان نسل کو نبی کریمﷺ کی سیرت کا علم ہونا چاہئے، وزیراعظم عمران خان
October 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے نوجوان نسل کو نبی کریمﷺ کی سیرت کا علم ہونا چاہئے۔

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں عیدمیلادالنبیﷺ کی مرکزی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔ سیرت النبی ﷺ پر مبنی ڈاکومینٹری، حمدیہ اور نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا آپ ﷺ تلوار کے ذریعے نہیں بلکہ فکری انقلاب لائے۔ ہمیں حضور اکرمﷺ کی تعلیمات سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔ جب تک ہم اُن اصولوں پرنہیں چلیں گے ہمیں کامیابی نہیں ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ہمارے لیے رول ماڈل ہے۔ رحمت للعالمین اتھارٹی کا مقصد نوجوانوں کو حضور اکرم ﷺ کی زندگی سے روشناس کرانا ہے۔

تقریب میں ماہ ربیع الاول میں بہترین گھر سجانے پر اسلام آباد کے شہری شہباز ظہیر کو عمر کا ٹکٹ دیا گیا جبکہ بہترین عمارت کا ٹکٹ خیبر پلازہ بلیو ایریا کے نام رہا۔