Tuesday, April 16, 2024

اللہ پاک نے حضرت محمدﷺ کو تا قیامت تمام انسانوں کی رہنمائی کیلئے مبعوث فرمایا، وزیراعلیٰ بزدار

اللہ پاک نے حضرت محمدﷺ کو تا قیامت تمام انسانوں کی رہنمائی کیلئے مبعوث فرمایا، وزیراعلیٰ بزدار
October 19, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں اللہ پاک نے حضرت محمد ﷺتا قیامت تمام انسانو ں کی رہنمائی اور کامیابی کیلئے مبعوث فرمایا۔

جشن والادت مصطفیﷺ کے موقع وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے امت مسلمہ کو مبارکباد دی، کہتے ہیں حضرت محمد مصطفیﷺ خاتم النبین اور رحمت اللعالمین ﷺ ہیں ان سے محبت ہر مسلمان کے ا یمان کا لازمی جزو ہے۔ نبی آخرالزماں ﷺ نے امن،اخوت،احترام انسانیت، مساوات، عفوودرگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا۔

میلاد مصطفیﷺ کے موقع پر وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر تمام جیلوں کے قیدیوں کے لئے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا نبی پاکﷺ نے خود بھی اپنے عمل سے قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کیا، قیدی بھی ہماری طرح انسان ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا حضرت محمدﷺ نے جہالت کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں ڈوبی انسانیت کو ایمان کی روشنی میں لا کھڑا کیا۔ اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے اسوہ حسنہﷺ پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا ہوگا۔ نبی کریم ﷺپوری کائنات کیلئے محسن بن کر آئے۔