Saturday, April 27, 2024

مسجد نبویﷺ سے اٹھنے والے انقلاب نے دنیا کو بدل دیا، صدر عارف علوی

مسجد نبویﷺ سے اٹھنے والے انقلاب نے دنیا کو بدل دیا، صدر عارف علوی
October 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صدر عارف علوی کہتے ہیں مسجد نبویﷺ سے اٹھنے والے انقلاب نے دنیا کو بدل دیا۔

صدر عارف علوی نے قومی رحمت للعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مساجد، مدارس، خانقاہوں سے ہی مذہب پھیلا، معاشرے میں تبدیلی آئے گی تو وہ مساجد سے ہی آئے گی۔ اُنہوں نے کہا قوم کی تربیت اور اصلاح میں مساجد کا اہم کردار ہے۔

اُنہوں نے کہا میں نے حکومت کو جو گائیڈ لائنز دیں، کورونا آیا تو انہیں باتوں پر عمل کا کہا گیا۔ لیڈر اکیلا کچھ نہیں کرسکتا، وہ ٹیم بناتا ہے، لیڈر کا انداز گفتگو نرم ہونا چاہئے، نبی پاکؐ لیڈر تھے، لوگوں کو ان کی سچائی پر یقین تھا۔ ہر صحابی کا دعویٰ تھا کہ حضورؐ کو ان سے سب سے زیادہ محبت ہے۔

صدرمملکت نے کہا معاشرے کی اصلاح صرف ریاست نہیں، ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ غیبت کی معافی نہیں، آج ہم ہر وقت غیبت کرتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسجد و ممبر سے نکلنے والی بات سے ہی قوم بنے گی۔  ان شاءاللہ افغانستان میں جلد امن ہوگا۔