Friday, April 26, 2024

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار تیز، مزید 3 افراد کی جان سے گئے

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار تیز، مزید 3 افراد کی جان سے گئے
October 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں ڈینگی کے وار تیز ہوگئے، شہر اقتدار میں ڈینگی مزید 3 افراد کی جان لے گیا۔ اسلام آباد میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی۔ 24 گھنٹوں میں مزید 141 مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کے بعد ڈینگی کی خوفناک صورتحال، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 افراد انتقال کر گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں 141 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے، مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 230 ہوگئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق ایک دن میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 78 اور شہری علاقوں میں 63 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 1388 اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے 842 کیس رپوٹ ہو چکے ہیں۔

ڈی ایچ او راولپنڈی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 122 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، ہولی فیملی اسپتال میں 65، بینطیر اسپتال میں 35 اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں 12 مریض داخل ہوئے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 1654 ہوگئی۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے 5 مریض تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہیں۔