Friday, March 29, 2024

ہمیں رواں سال مہنگائی پر کنٹرول کرنا ہے، شیخ رشید

ہمیں رواں سال مہنگائی پر کنٹرول کرنا ہے، شیخ رشید
October 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہمیں رواں سال مہنگائی پر کنٹرول کرنا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم ایک مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے۔ ان کے رنگ پسٹن بیٹھے ہیں، ان کے پلگوں میں کچرا ہے۔ قبل ازوقت انتخابات نہیں ہونگے۔ عمران خان5سال پورے کرینگے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ تھکی ہوئی اپوزیشن ملی۔ کنویں کے مینڈکوں کا سیاسی دور ختم ہوچکا، مریم نواز اپنے لیے خود گڑھے کھود رہی ہیں۔ اپوزیشن میں وقت گزارنا مشکل ہوتا ہے، حکومت میں ہوں تو وقت جلدی گزر تا ہے۔ مریم اپنے لئے خود گڑھے کھود رہی ہیں، پہلی حکومت بھی مریم کی وجہ سے گئی تھی۔ بلاول دل کا جانی ہے، اس کو 7 خون معاف ہیں۔

شیخ رشید نے کہا پاکستان پابندیوں اور ڈیفالٹ ہونے سے بچا ہے، مہنگائی کا اعتراف کرتا ہوں، وزیراعظم مہنگائی پر اجلاس کررہے ہیں، کابینہ میں آٹا چینی اور دال پر بھی بات کرتا ہوں۔ اس سال کے اندر اندر مہنگائی کو ختم کرنا ہوگا۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا اسلام آباد شہر کی نگرانی کےلئے ڈرونز خرید رہے ہیں، 150 بیڈ کے اسپتال کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔