Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
October 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

اپوزیشن رہنماء شہباز شریف پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔ پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس بھی آج مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، نواز شریف سے بھی شہباز شریف کی ٹیلی فون پر مشاورت ہوئی۔