Friday, April 26, 2024

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، ایئر چیف مارشل ظہیر سدھو

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، ایئر چیف مارشل ظہیر سدھو
October 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو کہتے ہیں مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان رسالپور میں مختلف کورسز کی گریجویشن پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں مختلف کورسز کی گریجویشن پریڈ ہوئی۔ 145 جی ڈی پائلٹ، 91انجینئرنگ ، 101ائیر ڈیفنس کورسز کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہورہے ہیں۔ پی اے ایف کی ایروبیٹکس ٹیم شیر دل بھی فضائی مظاہرے میں شامل ہوئی۔