Saturday, April 20, 2024

خان صاحب کو وارننگ دے رہے ہیں، ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی، بلاول بھٹو

خان صاحب کو وارننگ دے رہے ہیں، ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی، بلاول بھٹو
October 17, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا خان صاحب کو وارننگ دے رہے ہیں۔ ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

جیالوں کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان پر بھر پور لفظی گولہ باری کی۔ انہوں نے کہا خان صاحب آُپ کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی یہ بھی کہا کہ پینڈورا پیپرز  میں نام وفاقی وزراء کا آیا مگر گرفتار ہمارے کارکن ہو رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی کے خلاف جیالے ہر جگہ احتجاج کریں گے۔ 30 نومبر کو پشاور میں یوم تاسیس منایا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا سب کو پتہ ہے پیپلزپارٹی کی حکومت آرہی ہے۔ عمران خان ہر قومی ادارے کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں۔

جلسے سے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سمیت پی پی پی کے سینئر رہنماؤں نے بھی خطابات کیے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے نااہل حکومت نے ریکارڈ توڑ مہنگائی کر دی۔ ہر شعبہ بحران کا شکار ہے۔ ہر چیز کی قیمت تین برسوں میں دگنی ہو گئی۔ حکومت کو لوگوں کا احساس نہیں۔ عمران خان جس سے بھی پوچھ کر فیصلے کرتے ہیں، غلط کرتے ہیں۔