Friday, April 19, 2024

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا، شاہ محمود قریشی

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا، شاہ محمود قریشی
October 17, 2021 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا گزشتہ 30 سال میں پی پی اور ن لیگ نے ووٹرز کو کیا دیا۔ پی ڈی ایم چور لٹیروں کا ٹولہ ہے وہ کس منہ سے احتساب کی بات کر سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل کر رہا ہے ۔ جس نے قومی خزانہ لوٹا وہ کسی بھی جماعت یا گروہ سے ہو اسکا احتساب ہونا چاہیے

انہوں نے کہا مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے وزارت خارجہ میں معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا۔ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے ۔