Friday, March 29, 2024

الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات، اعظم سواتی کی 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں طلبی

الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات، اعظم سواتی کی 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں طلبی
October 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے سنگین الزامات عائد کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو 21 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا جس میں کہا گیا کہ وزیرموصوف ذاتی حیثیت میں پیش ہو کو الزامات کی وضاحت کریں۔ الیکشن کمیشن باضابطہ سماعت میں اعظم سواتی سے وضاحت مانگے گا۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد نوٹس جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرونگ ووٹنگ مشین پر اعتراضات کے بعد وفاقی وزیر اعظم سواتی  نے الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کی تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے پہلے نوٹس کا بھی جواب نہیں دیا تھا۔