Saturday, April 20, 2024

حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانیں اور قیمتیں بڑھائیں، شہباز شریف

حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانیں اور قیمتیں بڑھائیں، شہباز شریف
October 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانیں اور قیمتیں بڑھائیں۔ مذاکرات پھر بھی ناکام ہو گئے۔

شہبازشریف نے بجلی،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔ حکومت نے مہنگائی پہلے کر دی۔ شرائط پہلے مان لیں پھر بھی آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ یہ ہے حکومت کی حکمت عملی؟وزیراعظم نے جتنی دلچسپی سینیٹر بنوانے میں لی، شوکت ترین نے بھی اتنی دلچسپی سے مذاکرات کیے۔ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا۔ تین سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے۔