عالمی مارکیٹ، سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی کا رجحان
لندن (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 29.60 سینٹ کمی سے 1760.30 ڈالر پر آگئی۔ چاندی کی قیمت 0.13 سینٹ فی اونس کمی کیساتھ 23.35 ڈالررہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں پلاٹینیم کی قیمت 0.87 سینٹ کمی سے 1058.64 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔