Friday, March 29, 2024

سعودی اتحاد کی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 160 حوثی باغی ہلاک

سعودی اتحاد کی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 160 حوثی باغی ہلاک
October 17, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) سعودی اتحاد کی یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 160 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحاد نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، مارب کے علاقہ میں بمباری سے 160 حوثی باغی ہلاک اور11  گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ 24 گھنٹوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 32 فضائی حملے کیے گئے۔

یمنی وزیرخارجہ نے کہا حوثی باغی ضلع عابدیہ میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔