Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا
October 17, 2021 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، چوبیس گھنٹوں میں وادی میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

بھارتی فورسز نے پلوامہ میں نام نہاد آپریشن کے نام پر کارروائیاں کیں، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رواں ماہ 16 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

اس سے ایک روز قبل بھی بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں 2 نوجوان شہید کیے تھے۔ نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں درنگل کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا تھا۔