Wednesday, April 24, 2024

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ساڑھے تیرہ فیصد بڑھیں، حکومت نے آٹھ اعشاریہ دو چار اضافہ کیا، مزمل اسلم

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ساڑھے تیرہ فیصد بڑھیں، حکومت نے آٹھ اعشاریہ دو چار اضافہ کیا، مزمل اسلم
October 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ساڑھے تیرہ فیصد بڑھیں، حکومت نے آٹھ اعشاریہ دو چار اضافہ کیا۔

مزمل اسلم نے کہا حکومت پٹرولیم لیوی تیس روپے وصول کر سکتی تھی لیکن پانچ روپے باسٹھ پیسے ہی لے رہی ہے۔ سیلز ٹیکس سترہ فیصد لے سکتی ہے لیکن چھ اعشاریہ آٹھ چار پر ہی رکھا ہے۔ عالمی بحران کے باعث حکومت اور عوام دونوں متاثر ہیں۔ پوری ٹیکس وصولی نہ کرنے سے بھی حکومت پر بوجھ پڑ رہا ہے۔