Thursday, March 28, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنا افسوسناک خبر ہے، مریم نواز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنا افسوسناک خبر ہے، مریم نواز
October 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنا افسوسناک خبر ہے۔

لاہور سے فیصل آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہر کوئی بنی گالا میں نہیں رہتا، ہر کسی کے پاس اے ٹی ایم اور کچن چلانے والے دوست نہیں ہوتے۔ کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے۔

ن لیگی رہنماء بولیں کہ فیصل آباد میں فیصلہ کن جلسہ ہوگا، قوم کو بہت سی اہم باتیں بتاؤں گی۔ حکومت کا پتہ نہیں آج گئی یا کل گئی۔ ہر پارٹی میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، جو لوگ ڈر رہے تھے اب ان کا ڈر بھی اتر گیا ہے۔