Friday, April 26, 2024

عالمی منڈی میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا سبب، شہزاد اکبر

عالمی منڈی میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا سبب، شہزاد اکبر
October 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر اور وزیرہوابازی غلام سرور کہتے ہیں عالمی منڈی میں اضافے کیوجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں کہا پاکستان میں پٹرولیم قیمیتں عالمی منڈی سے منسلک ہیں اسی لیے اضافہ کیا گیا۔ اوگرا کے ساتھ مل کر 2 ہزار غیر قانونی پٹرول پمپ بند کئے گئے، غیر قانونی پٹرول پمپس کو روکا گیا ہے، پی ایس او کی سیل میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا، کمیشن نے انکوائری مکمل کی اور رپورٹ کابینہ کو بھیجی گئی۔ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے، ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا کہا گیا۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا براڈ شیٹ کے خدمات مشرف دور میں خدمات حاصل کی گئیں۔ براڈ شیٹ کر تو کچھ نہ سکی لیکن پاکستان کو 40 ملین کا جرمانہ بھگتنا پڑا۔

اُن کا کہنا ہے کہ  راولپنڈی رنگ روڈ  میں سنجیدہ الزامات تھے، اسکی ری الائنمٹ کی جائے گی۔ رنگ روڈ اسکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہوگی۔ عدالت میں فوری طور پر فیصلے ہونے چاہئیں، رنگ روڈ راولپنڈی کی انکوائری میں کسی سیاستدان کا نام نہیں آیا۔

مشیر داخلہ و احتساب کا مزید کہنا تھا کہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت زرداری نیب عدالت سے فائدہ لینے کےلئے گئے تھے۔ ماضی میں حکومت اور اپوزیشن میں کرپشن کا اتحاد تھا۔

وزیرہوابازی غلام سروربولے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔