Wednesday, April 24, 2024

آئی ایم ایف پاکستان کے معاشی اصلاحات بارے اعدادوشمار پر اعتبار کرے، شوکت ترین

آئی ایم ایف پاکستان کے معاشی اصلاحات بارے اعدادوشمار پر اعتبار کرے، شوکت ترین
October 16, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا پاکستان نے ہر شعبہ میں معاشی اصلاحات کی ہیں، آئی ایم ایف ہمارے فراہم کردہ اعدادوشمار پر اعتبار کرے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے کیلئے اہم اقدامات کئے۔

انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے مثبت بات چیت ہوئی، آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے اصلاحات کے پروگرام کوسراہا۔

شوکت ترین نے مزید کہا ترکی نے ٹیکسوں سے متعلق مدد کی پیشکش کی ہے، کورونا کے اثرات ختم ہونے کے بعد مہنگائی نیچے آئے گی۔