Wednesday, April 24, 2024

قندھار، مسجد میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے، 30 افراد جاں بحق

قندھار، مسجد میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے، 30 افراد جاں بحق
October 15, 2021 ویب ڈیسک

قندھار (92 نیوز) افغانستان کے شہر قندھار میں مسجد میں یکے بعد دیگرےتین بم دھماکے ہوئے، افغان میڈیا کے مطابق دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی جبکہ 40 سے زائد زخمی ہیں۔ دھماکے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں پہنچی ہیں جنہوں نے امدادی کام کا آغاز کر دیا ہے۔

افغان صوبہ قندھار یکے بعد دیگرے 3 خوفناک بم دھماکوں سے گونج اٹھا۔ دھماکے مسجد میں جمعہ کی نماز کے وقت ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق تین دھماکوں آواز سنی گئی، ایک مسجد کے مرکزی دروازے پر، دوسرا جنوبی حصے اور تیسرا جہاں نمازی وضو کر رہے تھے۔

طالبان حکام نےدھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ حکام دھماکے کی تفصیلات اکٹھی کررہے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق اسلامی امارت کی سپیشل فورسز قندھار پہنچی ہیں اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

گزشتہ جمعے کو شمالی افغانستان کے شہر قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔ جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔