Thursday, April 25, 2024

28 ارب کے قرض نوجوانوں کو فراہم کیے گئے، فرخ حبیب

28 ارب کے قرض نوجوانوں کو فراہم کیے گئے، فرخ حبیب
October 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کامیاب جوان لون پروگرام کے ذریعے 28 ارب کے قرض نوجوانوں کو فراہم کیے گئے ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کامیاب جوان لون پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو کسی خاص کام میں تجربے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے موقع دیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کے ہنر کے 100 سے زائد پروگرام متعارف کرائے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کامیاب جوان سکل فار آل پروگرام کے لیے 10 ارب روپے اس پروگرام کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔ تمام صوبوں میں سکالرشپ فراہم کی گئیں، مزید ایک لاکھ سکالرز شپ دیں گے۔ نوجوانوں کے ہنر کے 100 سے زائد پروگرامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا 26 ہزار نوجوانوں کا پہلا بیچ تربیت حاصل کرکے اپنا کاروبار شروع کر چکے ہیں، ہمارا فوکس آئی ٹی کی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہے، اس سال کے ٹارگٹ سے بھی آگے جائیں گے۔

معاون خصوصی اُمور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں کی ڈیمانڈ کے مطابق یہ منصوبے شروع کئے، نوجوانوں کے لئے مزید 5 منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اب تک نوجوانوں کے لئے 14 اقدامات اٹھائے، کسی نوجوان کو میرٹ کے خلاف قرضہ یا سکالرشپ نہیں دی، ان منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

عثمان ڈار نے کہا پہلی بار بینکس سے مائیکرو فنانسنگ کے لئے اپنا نظام بنا لیا ہے، کامیاب جوان پروگرام اب تک 50 ہزار نوکریاں پیدا کرچکا ہے۔ یہ نوجوانوں کو خریدنے کے لئے لیپ ٹاپ یا پیلی ٹیکسی اسکیم نہیں ہنر مند بنانے کا منصوبہ ہے۔