Friday, April 26, 2024

معاشرے کی ترقی میں دیہی خواتین کا کلیدی کردار ہے، عثمان بزدار

معاشرے کی ترقی میں دیہی خواتین کا کلیدی کردار ہے، عثمان بزدار
October 15, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں معاشرے کی ترقی میں دیہی خواتین کا کلیدی کردار ہے۔

جمعہ کے روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کھیتی باڑی، دستکاری، لائیواسٹاک اوردیگر کاموں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔ دیہی خواتین دیہی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

عثمان بزدار بولے کہ دیہی خواتین ملک کا بڑا سرمایہ ہیں، دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین نہایت محنتی ہیں اورحکومت دیہی خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا دیہی خواتین کی حالت زار میں بہتری کے لئے اقدامات ہماری ذمہ داری ہے۔ آج ہمیں بحیثیت قوم معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کے مثبت کردارکا اعتراف کرنا ہے۔ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ دیہی خواتین کو ان کے حقوق کی فراہمی کیلئے مزید موثر اقدامات کریں گے۔