Tuesday, April 23, 2024

آذربائیجان اور آرمینیا کی فورسز میں خونریز جھڑپیں، 6 آرمینیائی فوجی زخمی

آذربائیجان اور آرمینیا کی فورسز میں خونریز جھڑپیں، 6 آرمینیائی فوجی زخمی
October 15, 2021 ویب ڈیسک

باکو (92 نیوز) آذربائیجان اور آرمینیا کی فورسز میں خونریز جھڑپیں ہوئیں، آرمینیا کے 6 فوجی زخمی ہوگئے۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ کے شعلے پھر بھڑک اٹھے، دونوں ممالک کی فورسز میں خونریز جھڑپوں کے دوران آرمینیا کے 6 فوجی زخمی ہوگئے۔

آذری وزیردفاع نے اپنے ایک فوجی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، کہا کہ آرمینیا کی فوج نے ہمارے علاقے میں گھس کر حملہ کیا۔