Thursday, April 25, 2024

بھارت تاریکی میں ڈوب گیا، بجلی بحران کی صورتحال سنگین

بھارت تاریکی میں ڈوب گیا، بجلی بحران کی صورتحال سنگین
October 15, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت تاریکی میں ڈوب گیا، بجلی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ مشرقی اور شمالی ریاستوں میں بلیک آؤٹ سے متعدد ریاستیں اندھیرے میں ڈوبی رہیں۔

بھارت کو اپنی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کا سامنا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے 135 پاور پلانٹس ایک ہفتے بعد مکمل بند ہوسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے خبر دارکرتے ہوئے کہا دارالحکومت دہلی میں ایک دو روز میں مکمل بلیک آؤٹ ہو سکتا ہے۔

بھارت کے لئے عالمی مارکیٹ سے مہنگا کوئلہ خریدنا ناممکن ہو گیا، جب کہ ملکی کوئلہ بجلی پیدا کرنے کے لئے ناکافی ہے۔

بھارت کے وزیر توانائی آر کے سنگھ کا کہنا ہے کہ حالات بہت اچھے نہیں ہیں شہری اگلے چار پانچ ماہ تک بجلی کے شدید بحران کے لئے تیار رہیں۔

بھارت کی سرکاری کمپنی کول انڈیا لمیٹڈ کی سابق سربراہ زوہرا چیٹرجی کے مطابق اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو معیشت کا ٹائیٹینک ڈوب سکتا ہے، حکومت کو بجلی کی پیداوار کے لئے کوئلے پر انحصارکم کرنا ہو گا۔