Wednesday, April 24, 2024

شہباز شریف اور مریم نواز سے امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز شریف اور مریم نواز سے امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نون لیگ کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے انکی رہائشگاہوں پر الگ الگ ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملکی و غیر ملکی معاملات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نون لیگ کے دور میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور معاشی ترقی کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے انجیلا پی ایگلر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

امریکی ناظم الامور نے انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور مریم نوازکی ذرائع ابلاغ، انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کو بھی سراہا۔

ملاقات کے موقع پر لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے قونصل جنرل ولیم میکانول اور پولیٹیکل آفیسر خدیجہ کورے بھی ہمراہ تھیں۔

 مریم نوازنےمسلم لیگ ن کی جانب سےامریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی حکومت کو مبارکباداورخیرسگالی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگی قائد نے عدم مداخلت کی پالیسی کو اپنی خارجہ پالیسی کا بنیادی محور بنایا تھا۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ جمہوریت اور جمہوری اصولوں کی نشوونما اور مضبوطی اوردنیابھرکے جمہوریت پسندوں کے ساتھ شریک کار ہونا چاہتے ہیں۔