Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نے کہا حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، فواد چودھری

وزیراعظم نے کہا حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، فواد چودھری
October 14, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، سول ملٹری تعلقات جتنے آج اچھے ہیں، اتنے پہلے کبھی نہیں تھے۔

 پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھے سول ملٹری تعلقات کا کریڈٹ آرمی چیف کو بھی جاتا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی پر معاملات طے پا چکے ہیں، پراسیس جاری اور تعیناتی جلد ہو جائے گی۔

اُن کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا مسئلہ عالمی ہے، دنیا بھر میں پام آئل کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی سے نمٹنے کیلئے تین پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔

فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا کہ ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا۔ اب کہا جا رہا ہے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے انٹرویو کریں گے۔

ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے۔ اس عمل کو متنازعہ بنانا انتہائی نامناسب ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔