Tuesday, April 23, 2024

چودھری محمد سرور کی یورپی پارلیمنٹ کے عہدے داروں سے ملاقات،جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر بات چیت

چودھری محمد سرور کی یورپی پارلیمنٹ کے عہدے داروں سے ملاقات،جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر بات چیت
October 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی یورپی پارلیمنٹ کے عہدے داروں سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

چودھری محمد سرور کی نائب صدر یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر فابیو سے ایک گھنٹے سے زائد وقت کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر فابیو نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر گورنر پنجاب کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ مسئلہ کشمیر اور بھارتی افواج کی امن کے خلاف سازشوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

چودھری محمد سرور نے کہا پاکستان کے ارکان یورپی پارلیمنٹ سے بہترین اور مضبوط تعلقات ہیں۔ انشاءاللہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے معاملے میں ہم کامیاب ہونگے۔ جی ایس پی پلس کی وجہ سے ابتک پاکستان کو 20 ارب ڈالرز کا فائدہ ہو چکا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یورپی پارلیمنٹ ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فارن افئیرز یا وئیر ناٹ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں خواتین اور اقلیتوں کے حقوق اور جی ایس پی پلیس پر بات چیت کی گئی۔

یورپی پارلیمنٹ ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فارن افئیرز یا وئیر ناٹ نے کہا امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔