Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے معروکہ میں ٹکٹ کے خواہش مندوں کے نام سامنے آنا شروع

لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے معروکہ میں ٹکٹ کے خواہش مندوں کے نام سامنے آنا شروع
October 14, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے معروکہ میں ٹکٹ کے خواہش مندوں کے نام سامنے آنا شروع ہو گئے۔

ملک پرویز کے اہل خانہ سے بھی ٹکٹ گھر میں رکھنے کے حوالے سے مشاورت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک پرویز کے گھر سے کوئی نام نہ آنے پر پارٹی ٹکٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

پرویز رشید اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ بیگم شائستہ پرویز ملک کو بھی جنرل الیکشن میں لایا جا سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مہر اشتیاق، خواجہ احمد حسان، حافظ نعمان ،کرنل ر مبشر جاوید اور دیگر بھی الیکشن لڑنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیگی امیدواروں نے پارٹی کے اندر اپنی اپنی لابنگ شروع کر دی ہے۔

این اے 133 کی نشست پرویز ملک مرحوم کی وفات کے بعد خالی ہوئی۔ ٹکٹ کا حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد اور شہباز شریف مشاورت سے کریں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔