Saturday, April 27, 2024

لاہور جوہر ٹاؤن میں خاتون وکیل عقیلہ سبحانی کو قتل کرنے والے دو ملزم گرفتار

لاہور جوہر ٹاؤن میں خاتون وکیل عقیلہ سبحانی کو قتل کرنے والے دو ملزم گرفتار
October 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور جوہر ٹاؤن میں خاتون وکیل عقیلہ سبحانی کو قتل کرنے والے دو ملزم گرفتار ہو گئے۔

سی آئی اے صدر پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔

منگل کے روز موٹرسائیکل سوار نے وکیل سجاد قریشی کی کار پر فائرنگ کی۔ کار میں وکیل کی اسسٹنٹ عقیلہ سبحانی بھی موجود تھی۔ فائرنگ سے وکیل محفوظ رہا لیکن اس کی اسسٹنٹ شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے جان دے دی۔

وکیل سجاد قریشی کے ابتدائی بیان کے مطابق وہ روزانہ اپنی اسسٹنٹ عقیلہ سبحانی کو گھر سے لینے اور چھوڑنے آتا تھا۔ منگل کی روز اس کے گھر پہنچا تو موٹرسائیکل سوار نے سامنے آکر فائرنگ کر دی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا تھا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔