Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کو بعض ممالک سزا دے رہے ہیں، شوکت ترین

پاکستان کو بعض ممالک سزا دے رہے ہیں، شوکت ترین
October 14, 2021 --- ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے پاکستان کو بعض ممالک سزا دے رہے ہیں۔

شوکت ترین نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں کہا پاکستان مشکل وقت میں امریکا کے ساتھ کھڑا رہا۔ کوئی دوسرا ملک ہوتا تو گرے لسٹ سے نکل چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا چین اور امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ خطے کی بہتری کے لیے ہمیں ساتھ چلنا ہو گا۔ طالبان نے وعدے پورے کیے تو تسلیم کر سکتے ہیں۔ افغانستان میں استحکام سب کے مفاد میں ہے۔

 شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بجلی کی قیمتیں فوری نہیں بڑھائیں گے۔ آئی ایم ایف سے بات ہوئی ہے۔ پاکستان اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ امید ہے معیشت پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے مزید کہا پنڈورا پیپرز میں جن کے نام آئے ہیں ان کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔