Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 28 افراد انتقال کر گئے، ایک ہزار سولہ نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 28 افراد انتقال کر گئے، ایک ہزار سولہ نئے کیس رپورٹ
October 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 28 افرادانتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سولہ نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی۔ ایک روز میں 47 ہزار 934 ٹیسٹ کئے گئے ۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 201 ہو گئیں۔ 2 ہزار 195 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 61 ہزار 685 تک جا پہنچی۔