Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبر پختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

خیبر پختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
October 14, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

خیبرپختونخوا ایک بار پھر نیشنل ٹی ٹوینٹی چیمپئن بن گیا۔ خیبرپختونخوا نے کامیابی سے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز ‏حاصل کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں خیبر پختونخوا کو 149رنز کا ہدف ملا جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان افتخار احمد 45 ، کامران غلام 35 ، صاحبزادہ فرحان 26 اورعادل امیں 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سنٹرل پنجاب کے ثمین گل ، قاسیم اکرم اور محمد فیضان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 148 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ احمد شہزاد 44، کامران اکمل نے 42 رنز بنا کر ٹیم کو اچھا اسٹارٹ دیا مگر مڈل آرڈر بیٹسمین بڑا اسکور بنانے میں نا کام رہے۔

قاسم اکرم 20 اور فہیم اشرف 14 رنزبنا کر نمایاں رہے۔ افتخار احمد اور عمران جونیئر نے تین تین جبکہ ارشد اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔