Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب ترمیمی آرڈیننس کےخلاف درخواستوں پر نیب اور وفاقی حکومت سے جواب طلب

نیب ترمیمی آرڈیننس کےخلاف درخواستوں پر نیب اور وفاقی حکومت سے جواب طلب
October 13, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کےخلاف درخواستوں پر نیب اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اشتیاق چوہدری اور سعید ظفر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت بڑھانے کے لیے آرڈینس میں ترمیم کی۔ نیب آرڈیننس میں ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ آرڈینس میں ترمیم وفاقی کابینہ کے ارکان کو بچانے کے لیے کی گئی ہے۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کو کالعدم قرار دے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔