Friday, April 26, 2024

جعلی مقدموں سے ڈرتی ہوں نہ ضمانت منسوخ اور گرفتاری سے، مریم نواز

جعلی مقدموں سے ڈرتی ہوں نہ ضمانت منسوخ اور گرفتاری سے، مریم نواز
October 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے جعلی مقدموں سے ڈرتی ہوں نہ ضمانت منسوخ اور گرفتاری سے ڈرتی ہوں۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا عمران خان نوازشریف بننے کی کوشش نہ کریں۔ پورا ملک بند ہے، اداروں کا تماشا بن چکا، آپکو نااہلی کا حساب دینا پڑے گا۔ فیس سیونگ ہو گی نہ سیاسی شہید بننے دیں گے۔

 مریم نواز نے کہا پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں۔ سربراہی اجلاس میں فائنل فیصلے کا انتظار ہے۔