Friday, April 26, 2024

پنجاب میں ڈینگی کا پھیلاؤ تشویشناک ، 325 نئے مریض رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کا پھیلاؤ تشویشناک ، 325 نئے مریض رپورٹ
October 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں ڈینگی کا پھیلاؤ تشویشناک ہو گیا۔ ایک روز میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1403 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس سے 61 افراد متاثر ہوئے۔ اب تک وائرس 5 زندگیاں نگل چکا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل 937 مریض ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 19 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد شہری علاقوں میں کیسز کی مجموعی تعداد 466 ہو گئی۔

ڈی ایچ او راولپنڈی کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں میں 122 افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے ۔ راولپنڈی میں 5 ڈینگی مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں 14، ہولی فیملی میں 90 اور 18 مریض بے نظیر اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ راولپنڈی میں اب تک ڈینگی سے 1 شخص جاں بحق ہوا ہے۔