Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو اسکول ڈیسک کی خریداری کا ٹھیکہ منسوخ کرنے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو اسکول ڈیسک کی خریداری کا ٹھیکہ منسوخ کرنے سے روک دیا
October 13, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو کل 14 اکتوبر تک اسکول ڈیسک کی خریداری کا ٹھیکہ منسوخ کرنے سے روک دیا۔

اسکول فرنیچر کی خریداری کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو ڈیسکوں کی خریداری کا ٹھیکہ منسوخ کرنے سے روک دیا۔ سرکاری وکیل کے مطابق عدالت نے سندھ حکومت ، سینٹرل پبلک کمیٹی اور سپرا کو نوٹس جاری کیے تھے جو انہیں موصول ہو گئے ہیں۔

ڈیسک تیاری کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی چار کمپنیوں نے ٹھیکہ منسوخ کرنے کےخلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ سندھ حکومت نے کم بولی پر اسکول ڈیسک کی تیاری کا ٹھیکہ دیا۔

کنٹریکٹ کے مطابق ڈیسکوں کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہزاروں ڈیسک تیار کیے جا چکے ہیں۔ ٹھیکہ منسوخ ہوا تو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گا۔

عدالت نے سندھ حکومت کو کل  چودہ اکتوبر تک  ٹھیکہ منسوخ نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔