Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ 16 اکتوبر کو فیصل آباد کا جلسہ کامیاب بنانے کے لیے متحرک

ن لیگ 16 اکتوبر کو فیصل آباد کا جلسہ کامیاب بنانے کے لیے متحرک
October 13, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی ڈی ایم کی پاور شو کی تیاری جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ 16 اکتوبر کو فیصل آباد کا جلسہ کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہو گئی۔

ن لیگ کے قائد نے پی ڈی ایم کے جلسہ کو کامیاب بنانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف بھی پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔ حمزہ شہباز نے تمام ارکان اسمبلی کوزیادہ سے زیادہ کارکن لانے کا ٹاسک دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان اسمبلی کی حاضری چیک کی جائے گی۔

جلسے سے مولانا فضل الرحمان، علامہ ساجد میر، محمود خاں اچکزئی اور دیگر پی ڈی ایم قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن معرکے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔