Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی سمیت آٹھ ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی سمیت آٹھ ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد
October 13, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نوز) سندھ ہائیکورٹ میں اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی سمیت آٹھ ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی۔

 جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال پر مشتمل اسپیشل بینچ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں 18 ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔   عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کر لی۔

آغا سراج درانی سمیت تمام ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔ نیب ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان میں آغا سراج درانی، بیٹے شہباز درانی، طفیل احمد، میٹھا خان، اسلم پرویز لنگاہ، ذوالفقار ڈاہر، گلزار احمد سمیت 18 ملزمان شامل ہیں۔ جسٹس ندیم اختر اور جسٹس اقبال کلہوڑو پر مشتمل اسپیشل بینچ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔