Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، عثمان بزدار

خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، عثمان بزدار
October 13, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔

وزیراعلی پنجاب سے اراکین اسمبلی سمیرا احمد اور سعدیہ سہیل کی ملاقات ہوئی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔ ماضی میں لاہور میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔ سابق حکومت نے لاہور کے شہریوں کی ترجیحات کو پس پشت ڈال کر ذاتی پسند کے منصوبوں کو ترجیح دی ۔ ہماری حکومت آلودگی پر قابو پانے کیلئے لاہور میں 52 میاواکی اربن فارسٹ لگا رہی ہے۔ شاہدرہ میں ٹربوراؤنڈاباؤٹ بنا کر ٹریفک کا مسئلہ حل کریں گے۔ لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

عثمان بزدار نے کہا خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔ صنفی امتیاز کے خاتمے، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی و معاشی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں۔ ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئر سنٹرز کا قیام عمل لایا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں خواتین ارکان اسمبلی کے مشوروں کو بھی اہمیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کوئی معاشرہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ نئے پاکستان میں خواتین کو عزت و احترام، ترقی، خود مختاری اور تحفظ دیں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔