Saturday, April 20, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے، ایک ہزار اکیس نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے، ایک ہزار اکیس  نئے کیس رپورٹ
October 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار اکیس نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.34 فیصد رہی۔ ایک روز میں تینتالیس ہزار پانچ سو اٹھہتر ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات اٹھائیس ہزار ایک سو تہتر ہو گئیں۔ مجموعی کیسز بھی بارہ لاکھ ساٹھ ہزار چھ سو انہتر تک پہنچ گئے۔ دو ہزار دو سو ستاون مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔