Friday, April 26, 2024

پاکپتن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

پاکپتن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
October 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکپتن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زیر حراست منظور نامی دہشت گرد کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق موقع موجود 4 سے 5 دہشت گرد رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں کی ٹھکانے سے تو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود ملا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد یوم عاشور پر بہاولنگر دہشت گردی میں ملوث تھے جنہوں نے پاکپتن میں پناہ لے رکھی تھی۔