Friday, April 26, 2024

نیشنل ٹی ٹوئنٹی، خیبرپختونخوا کی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی، خیبرپختونخوا کی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی
October 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کی ٹیم  ناردرن کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی۔ کے پی کے نے 157 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ ذیشان ملک 29، ناصر نواز 27، علی عمران 24، عمر امین 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سہیل تنویر اور عامر جمال 19، 19 رنز بنا سکے۔ کے پی کے کی طرف سے ارشد اقبال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیبر پختونخوا نے ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صاحب زادہ فرحان 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ افتخار احمد 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کے بہترین  کھلاڑی قرار پائے۔

ناردرن کی طرف سے سہیل تنویر ، نعمان علی ،زمان خان ،سلمان ارشاد اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کی ٹیم صرف ایک سو بیالیس رنز کا ہدف دے سکی۔ سینٹرل پنجاب نے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے فائنل کیلئے سیٹ پکی کر لی۔