Tuesday, April 23, 2024

پاکستان میں 2022 میں بھی مہنگائی بڑھے کی، آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان میں 2022 میں بھی مہنگائی بڑھے کی، آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی
October 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان میں 2022 میں بھی مہنگائی بڑھنے کے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

آئی ایم ایف نے عالمی معاشی آؤٹ لک جاری کردی، آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق آئندہ سال مہنگائی شرح کے 9.2 فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔ مالی سال 2026 تک مملکت کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.8 رہنے کی پیش گوئی کردی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 5 سال بعد معاشی شرح نمو 5 فیصد پر پہنچے گی۔

گزشتہ سال پاکستان کی شرح نمو 3.9 فیصد ہونے کی تصدیق کردی، موجودہ سال میں مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد ہونے کی پیش گوئی بھی کی۔ گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ موجودہ سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.1 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا، موجودہ سال میں بے روزگاری کی شرح میں کمی سے 4.8 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال بے روزگاری کی شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔