Thursday, March 28, 2024

مریم اورنگزیب، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر برہم

مریم اورنگزیب، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر برہم
October 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کی درخواست پر ردعمل میں کہا چوروں کو آرڈیننس کی شکل میں این آر او اور مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست؟۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر برہمی کا اظہار کیا۔ کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع ن لیگ کی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات کی مرہون منت ہے۔ غیر قانونی اور کمزور چیئرمین نیب کو شرم آنی چاہیے۔ مریم نواز کے خلاف نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست خوف کی علامت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ، دوسروں کی پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے۔ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی تو اسے رعایت قرار دینا سراسر توہین عدالت اور حقائق سے انکار کے مترادف ہے۔

مریم اورنگزیب بولیں کہ نیب مریم نواز شریف کی دائر پٹیشن پر جواب دے، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست چئیرمن نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نتیجہ ہے۔